25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
چھاتی کے کینسر کیلئے تھری ڈی میموگرام آلہ متعارف
خواتین میں چھاتی کے کینسر کی بہتر تشخیص کے لیے تھری ڈی میموگرام آلہ متعارف کرا دیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ صحت نے چھاتی کے کینسر کی تشخیص کے لیے سیلینا ڈائمنشنز سسٹم نامی آلے کی منظوری دے دی ہے۔ اس آلے کے ذریعے بریسٹ کینسر کی تشخیص کے لیے سہ جہتی عکس حاصل کیا جا سکے گا جس سے مرض کی جلد اور بہتر تشخیص ممکن ہو سکے گی۔ امریکی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جیفری شیرون کے مطابق ڈاکٹر اب اس جدید آلے کو استعمال کرتے ہوئے مرض کی جلد تشخیص اور علاج میں خاطرخواہ کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ امریکی نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کا مشورہ ہے کہ چالیس سال سے زائد عمر کی خواتین سال یا دو سال بعد میمو گرام کروائیں تاکہ مرض کی بروقت تشخیص سےعلاج میں آسانی ہو سکے۔